سعودی عرب نے تیل کی پیداوار میں کمی کے اوپیک پلس ممالک کے فیصلے کا دفاع کیا ہے۔
‘اکنامک ٹائمز ‘ کے مطابق، سعودی عرب کے وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نے نئی دہلی میں ہندوستان کے وزیر پیٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری، وزیر توانائی آر کے سنگھ اور وزیر تجارت پیوش گوئل کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ ایک محفوظ، مستحکم اور پائیدار توانائی کی مارکیٹ کے لیے سعودی عرب درست قدم اٹھا رہا ہے۔
اوپیک پلس ممالک کے خام تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلے کی وجہ سے ہندوستان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
یوکرین روس جنگ نے تیل کی سپلائی میں رکاوٹوں کو بڑھا دیا ہے۔ جس کی وجہ سے بھارت میں تیل کی قیمت کم نہیں ہو رہی ہے۔ بھارت دنیا میں تیل درآمد کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت