سعودی ولی عہد کےدورہ پاکستان سے4.2 ارب ڈالر اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنےکی توقع

مضبوط سرمایہ کاری اور آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری لگانے میں مدد کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
محمد بن سلمان کا نومبر کے تیسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کے اکیس نومبر کو دورہ پاکستان کا امکان ہے۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے سے متعلق رواں ہفتے کے آخر میں سکیورٹی ٹیم پاکستان پہنچے گی
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر اضافی بیل آؤٹ پیکج ملنے کی توقع ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورے میں سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے۔
اسی طرح دورے سے پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت ملے گی جبکہ متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل بھی جاری ہے۔
سعودی عرب کی جانب سے پیٹرولیم کے شعبے میں آئل ریفائنری کے قیام پر معاہدہ بھی متوقع ہے، سعودی عرب گوادر میں جدید آئل ریفائنری لگانے میں مدد کرے گا۔
چینی کمپنیاں منصوبے کی تکمیل کے بعد ابتدائی طور پر ریفائنری چلائیں گی۔ یاد رہے وزیراعظم شہبازشریف نے پچھلے ماہ اکتوبر میں بھی سعودی کا دورہ کیا تھا

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.