سلمان خان کو غنڈوں نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو بندوق رکھنے کا لائسنس جاری کردیا۔ سلمان نے یہ کہتے ہوئے لائسنس کے لیے درخواست دی تھی کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ لارنس بشنوئی اور گولڈی برار گینگ کی جانب سے مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد پولیس نے اداکارسلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی ۔

سلمان خان کا فلم انتم کے ٹکٹ خرید کے ان سے ملاقات کا مشورہ

سلمان نے حال ہی میں ممبئی کے پولیس کمشنر وویک پھانسالکر اور جوائنٹ کمشنر آف پولیس (امن و قانون) وشواس نانگرے پاٹل سے بھی ملاقات کی تھی۔ اہلکار نے بتایا کہ سلمان کی درخواست کی بنیاد پر، پولیس نے اسے بندوق رکھنے کا لائسنس جاری کیا۔ سلمان اور ان کے والد سلیم خان کو جان سے مارنے کی دھمکی والا خط موصول ہونے کے بعد جون میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ ممبئی پولیس کی ایک ٹیم نے اس سلسلے میں دہلی میں بشنوئی سے بھی پوچھ گچھ کی تھی

کنگنا رناوت تیز بخار میں بھی شوٹنگ کر نے پر مجبور

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.