سلمان خان کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے، عائشہ جْھلکا

بالی ووڈ کی معروف فلم جو ’جیتا وہی سکندر‘ سے شہرت حاصل کرنی والی اداکارہ عائشہ جْھلکا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عائشہ جھلکا نے اپنی او ر سلمان خان کی ماضی کی مشہور فلم’قربان‘ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے سلمان خان کے بارے میں دلچسپ انکشاف کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ’سلمان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ شاندار تھا، مجھے وہ بہت پسند ہیں کیونکہ وہ عظیم آدمی ہیں، مجھے یاد ہے کہ جب ہم شوٹنگ ختم کر کے گھر جارہے تھے، تو میں نے دیکھا کہ سلمان خان بچا ہوا کھانا پیک کر رہے تھے۔اداکارہ نے کہا کہ ’سلمان خان کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے، اگر رات ہوتی تھی تو وہ فقیروں کے پاس جاکر انھیں اٹھاتے اور کھانا دیتے تھے۔

عائشہ جْھلکا نے مزید بتایا کہ ’اگر کسی کو کھانے کی ضرورت ہوتی، تو سلمان گاڑی سے باہر نکل کر اسے کھانا دیتے، میرے خیال سے وہ ایک شاندار انسان ہیں اور بلاشبہ ایک بہترین اداکار بھی ہیں۔’جو جیتا وہی سکندر‘ اور ’کھلاڑی‘ جیسی سپرہٹ فلمیں بھی دینے والی عائشہ جھلکا اپنے کیریئر میں سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔

پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا،وہ اب بھی لاگو ہیں،آئی ایم ایف کی وضاحت

Shakira could face 8 years in jail

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.