یورپی ملک سلوواکیہ میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں لبرل امیدوار اور وکیل زوزانا کاپوٹوا اٹھاون فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے اپنے ملک کی پہلی خاتون صدر منتخب ہو گئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے یورپی یونین کے کمیشنر برائے توانائی ماروس شیفکووچ کو شکست دی۔ شیفکووچ کو 41 فیصد سے زائد ووٹ ملے۔ صدارتی الیکشن کے پہلے مرحلے میں بھی نومنتخب خاتون صدر کو بقیہ تمام امیدواروں سے زائد ووٹ ڈالے گئے تھے لیکن وہ مطلوبہ ووٹ حاصل نہیں کر سکی تھیں۔ ہفتہ تیس مارچ کی شام یورپی یونین کے کمیشنر ماروس شیفکووچ نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے اپنی حریف کو مبارک باد بھی دی،سلوواکیہ کی وزارت داخلہ حتمی نتیجے کا اعلان اتوار اکتیس مارچ کو کرے گی۔
Post Code: W022
این این آئی