صنعتی صارفین کو ایل این جی پرمنتقل ہونے کے لیے کمپنی کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے
جو کہ ایک بہتر متبادل ہے تاہم اس کی قیمت تین گنا زیادہ ہوگی، جی ایم سوئی ناردرن
حکومت نے قدرتی گیس کی قلت کے باعث موسم سرما میں تین ماہ کے لیے کمرشل صارفین کو فراہمی معطل کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
خرم ایوب خان نے کہا ہے کہ صارفین کو مائع قدرتی گیس (ایل این جی) پرمنتقل ہونے کے لیے کمپنی کے ساتھ ایک نئے معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے
جو کہ ایک بہتر متبادل ہے تاہم اس کی قیمت تین گنا زیادہ ہوگی۔
خرم ایوب خان اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے دورے کے موقع پر عہدیداران کے ہمراہ گفتگو کر رہے تھے۔
خرم ایوب خان نے نشاندہی کی کہ پاکستان کے گیس کے ذخائر کم ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو اس کمی کو پورا کرنے کے لیے روزانہ تقریباً 1200 ملین مکعب فٹ ایل این جی درآمد کرنا پڑی۔
انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں لیکن صارفین کو ان کی فراہمی میں وقت لگے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت گھریلو صارفین کو ایل این جی کی فراہمی پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے لیکن کمرشل صارفین کو کوئی سبسڈی فراہم نہیں کی جا رہی ۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت