سوشل میڈیا پر غیر متعلقہ افراد نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا

اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے خاتون جج سے متعلق توہین عدالت کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے منسوب قرارداد کی وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر غیر متعلقہ افراد نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا

کہ سوشل میڈیا پر غیر متعلقہ افراد نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا، اسلام آباد بار نے عمران خان سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا۔اعلامیے میں کہا گیا کہ من گھڑت نوٹس کو قرارداد بناکر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کا نام استعمال کیا گیا، اسلام بار ایسوسی ایشن جھوٹی قرارداد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔اسلام آباد بار کے اعلامیے میں کہا گیا ہے

کہ ایسوسی ایشن قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی اور جمہوریت کی بقا پر یقین رکھتی ہے، ایسوسی ایشن سیاسی جماعتوں کی بقا اور سیاسی جماعتوں کے وجود پر یقین رکھتی ہے اور اس کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

ڈیل کے تحت حدیبیہ پیپر کی طرح ایون فیلڈ کیس بھی ختم ہو جائیگا،شیخ رشیداحمد

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.