سپریم کورٹ سائفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں ‘ شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سائفر کی تحقیق نہیں کرے گا توحالات گھمبیر ہو سکتے ہیں ،کم عقل حکمران ہرقدم اپنے خلاف اٹھاتے ہیں،عمران خان کی نااہلی اورگرفتاری سے حکمرانوں کوکچھ نہیں ملے گا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ دو ہفتوں سے اسلام آباد کی پولیس تھک چکی ہے۔پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ اب اعلی عدالتوں سے منسلک ہے،رواں ہفتے میںنیب ترامیم کیس کی سماعت بھی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کی کال پرفیصلہ چوک اور چوارہے میں ہونا ہے تو جھاڑو پھر جائے گا۔عوام کے مسائل سے ڈیل کی ضرورت ہے چوروں سے نہیں،اکتوبر اہم ہے15 نومبر تک اہم سیاسی فیصلے ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 2ہفتوں سے بلاول بھٹو امریکہ میں مزے کررہا ہے جبکہ سندھ کے سیلاب زدگان کی کوئی فکر نہیں۔

بھارت، لمپی سکن کا وائرس پندرہ ریاستوں تک پھیل گیا، ایک لاکھ سے زائد مویشی ہلاک

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.