سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی کا علم نہیں‘ عمران خان

توہین عدالت کیس ‘ عمران خان نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔

تحریری جواب میں عمران خان نے سپریم کورٹ کو کرائی گئی یقین دہانی سے لاعلمی کا اظہار کیا
’25 مئی کے لانگ مارچ میں پی ٹی آئی لیڈرشپ کی میری طرف سے کرائی کسی یقین دہانی کا علم نہیں۔‘
’عدلیہ کا بہت احترام کرتا ہوں، سپریم کورٹ کے کسی حکم کی خلاف ورزی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔‘
تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے عمران خان نے عدالت عظمیٰ سے تین نومبر تک کی مہلت مانگ لی۔
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے جواب جمع کرایا۔
پیر کو سپریم کورٹ میں اپنے تحریری جواب میں ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے استدعا کی کہ توہین عدالت کیس کی کارروائی سے ان کا نام حذف کیا جائے۔
تحریری جواب میں ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ ’نہ تو درخواست گزار ہوں نہ ہی لانگ مارچ کیس میں فریق تھا۔
عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت بھی فریق نہیں تھی نہ ان کی وکالت کر رہا تھا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’عدالت کے کہنے پر ہی پیش ہوا تھا، درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے راستوں کی بندش پر دائر کی تھی۔‘
عدالتی حکم پر حکومتی ٹیم سے ملنے چیف کمشنر آفس گئے لیکن وہاں کوئی نہیں تھا، سپریم کورٹ کے احکامات کے بارے میں عمران خان کو نہیں بتایا نہ ہی ان سے رابطہ ہوا۔‘

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.