سہیل احمد کی بھارتی پنجابی فلم ’ ’ بابے بھنگڑا پائوندے نے ‘‘5اکتوبر کو ریلیز ہو گی

پاکستان کے سینئر کامیڈین اداکار سہیل احمد کی بھارتی پنجابی فلم ’ ’ بابے بھنگڑا پائوندے نے ‘‘5اکتوبر کو سینمائوں کی زینت بنے گی ۔ اداکار سہیل احمد نے بھارتی اداکاروں کے ساتھ فلم کی نمائش کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایسی مزاحیہ فلم ہے کہ جو ایک بار دیکھنے آئے گا وہ مجبور ہو جائے گا کہ اسے دوبارہ بھی دیکھے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ پنجابی فلموں پر کم لاگت آتی ہے بلکہ اب بہترین پنجابی فلمیں بن رہی ہیں اور ان کی لاگت بھی بہت زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں میرے چاہنے والے مجھے بھی بھنگڑا ڈالتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔ انہوںنے کہا کہ مجھے فلم کی کاسٹ کی طرف سے جو عزت اور پیار ملا ہے میں اسے فراموش نہیں کر سکتا۔

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.