سیلابی صورتحال کے بعد غیرملکی اور ملکی سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا

خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال کے بعد سیاحوں نے سیاحتی مقامات کا رخ کرلیا، حسین نظاروں کو دیکھنے کے لیے ایک دن میں 23 ہزار ملکی اور 63 غیر ملکی سیاحوں نے خیبر پختونخوا کا رخ کیا۔خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد سیاح خیبر پختونخوا کے سیاحتی مقامات کے حسین نظاروں کو دیکھنے کے لیے مختلف پہاڑی علاقوں کو پہنچے۔

محکمہ سیاحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے خوبصورت مقامات پر ایک دن میں میں 62غیر ملکی اور 23 ہزار 940 ملکی سیاحوں نے سیر کی۔ غیر ملکی 61 سیاحوں نے کیلاش اورایک سیاح نے مستوج کا روخ کیا۔ گلیات میں سب سے زیادہ ملکی 13 ہزار 500 سیاحوں نے سیر کی ۔ناران و کاغان میں 9 ہزار 500، کیلاش ویلی میں 500 اور مالم جبہ میں 400 سیاحوں نے رخ کیا۔

کمراٹ میں 34، چترال کے علاقے مستوج اور بونی میں 6 ملکی سیاحوں نے سیر کی۔محکمہ سیاحت کے ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے اقدام اٹھائیں جارہے ہیں، سیاحوں کو سہولیات دینے کے لیے کائٹ پراجیکٹ کے تحت کام جاری ہے

سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں اہم معاشی ذرائع کو شدید نقصان ہوا، رپورٹ

Shakira could face 8 years in jail

بال منڈھوا کر ماں کی قبر پر کھڑی ایک اور ایرانی خاتون نے احتجاجی پیغام دیدیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.