سیلاب فنڈز میں حکومت پر اعتماد کو کوئی تیارنہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پیسوں کے معاملے میں حکومت پر کوئی اعتماد کو تیارنہیں۔عمران خان نے ٹوئٹ کیا کہ مجرموں پر مشتمل امپورٹڈ حکومت اور ان کے سرپرستوں نے گزشتہ شب سیلاب متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کے حوالے سے منعقدہ میری ٹیلی تھون کی نشریات رکواکر نئی سطح تک گراوٹ کامظاہرہ کیاہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ پہلے انہوں نے چینلز پر ٹیلی تھون نہ دکھانے کے حوالے سے دبائو ڈالا،اسکے باوجود جب چند چینلز نے نشریات جاری رکھیں تو انہوں نے کیبل آپریٹرز کو دھمکایا۔

عمران خان نے کہا کہ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قوم میں ہماری بڑھتی ہوئی مقبولیت سے یہ کس قدرخوفزدہ ہیں،انہیں یہ بھی عِلم ہے کہ لوٹ مار کی طویل تاریخ کے باعث پیسوں کے معاملے میں کوئی ان پر اعتماد کو تیارنہیں چنانچہ مجھے اور میری جماعت کو نشانہ بنانے کیلئے انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے عطیات جمع کرنے کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی،یہ بے حسی ناقابلِ تصور ہے!۔عمران خان نے کہا کہ اس سب کے باوجود ہم محض دوگھنٹوں میں 5.2 ارب روپے جمع کرنے میں کامیاب رہے،میں دیارِغیرخصوصاامریکہ میں مقیم پاکستانیوں سمیت عطیہ کرنے والے ہر ایک فرد کا مشکور ہوں۔

امارات میں سیاحت سے آمدن 5ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی

Shakira could face 8 years in jail

پاکستانی ٹیم نے مجھے کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کر دیا، اشنا شاہ

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.