سی پیک پاکستان کے لئے گیم چینجر منصوبہ ہے، ‘ وزیراعظم

پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں‘ وزیراعظم محمد شہباز شریف

چین کے تعاون سے ہم اپنی برآمدات بڑھا سکتے ہیں: وزیراعظم
اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری اور دیہی علاقوں میں زرعی صنعتوں سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو گا، چین کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ منگل کو چین کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں
جہاں پر چین کے صدر شی جن پنگ ، وزیر اعظم لی کی چیانگ اور دیگر چینی حکام کے ساتھ تجارتی ،سٹریٹیجک اور ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے تعمیری اور مفید بات چیت ہو گی ۔
دونوں ممالک کے کاروباری تعلقات کے حوالے سے سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے ۔سی پیک کے تحت چین پاکستان میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری کررہا ہے۔
چینی سرمایہ کاری کے نتیجے میں پاکستان میں توانائی کےبحران کاخاتمہ ہوا۔ پاکستان کی صنعت اور زراعت کےشعبے میں بھی چینی سرمایہ کاری کی بدولت بہتری آ رہی ہے۔
اس سے سی پیک کے ثمرات بڑھیں گے اور آپس میں کاروباری روابط کو بھی فروغ ملے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین میں باہمی تجارت کے بے شمار امکانات موجود ہیں۔ چین دنیاکی دوسری بڑی معیشت اور پاکستان میں سب سے بڑا سرمایہ کار ملک ہے۔
پاکستان کو بھی چین کو اپنی برآمدات بڑھانے کی ضرورت ہے۔چین کی ہائی ٹیک انڈسٹری پاکستان کے اقتصادی زونز میں اپنی صنعتیں لگائے
کستان میں افرادی قوت سستی ہے اور پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے لئے یہاں پر مساوی مواقع ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔ فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لئے ہم چین کے تجربے سےفائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
دیہی علاقوں میں زراعت پر مبنی صنعتیں لگنے سے مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک کے لئے برآمدات بڑھائی جا سکتی ہیں۔ چین کے لئے برآمدات میں اضافہ ہماری ترجیح ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.