عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر سوالات اٹھا دیئے
عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں 100 فیصد پرفارمنس نہیں دی
کیونکہ ایک تیز گیند باز گھٹنے کی انجری کے بعد یا تو مکمل طور پر فٹ ہے یا نہیں ہے۔
عاقب جاوید نے کہا کہ شاہین آفریدی سے پی ایس ایل میں کہا تھا کہ اگر وہ فٹ نہیں ہیں تو نہیں کھیلنا چاہیے لیکن شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ کھیلیں گے،
شاہین آفریدی کل کے میچ میں بھی فٹ نظر نہیں آ رہے تھے، انہیں رن اپ مکمل کرنا بھی مشکل ہو رہا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارت کے خلاف سپر 12 مرحلے کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 4 اوورز میں 34 رنز دیے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔
ساتھ ہی بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر شکست دی۔
عاقب نے کہا کہ بھارتی بلے بازوں نے شاہین اور حارث رؤف پر رنز بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ گیند باز آتے ہیں اور پتہ نہیں کہاں بولنگ کرتے ہیں۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت