شاہ رخ اور آریان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم کی فتح پر خوشی کا اظہار

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کے بیٹے آریان خان نے خواتین کی کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر کیریبین پریمیئر لیگ میں اپنی ٹیم ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی فتح کا جشن مناتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہر فتح خاص ہوتی ہے، لیکن ٹرنبیگو نائٹ رائیڈرز کی خواتین کے سکواڈ کیلئے یہ فتح بہت خاص ہے۔اداکار نے اپنی ٹیم کی کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ شاباش لڑکیو، آپ سب بہت خوبصورت اور حیرت انگیز ہیں۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے بھی اپنے والد کی ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔آریان خان نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ پہلی خواتین کی کیریبین پریمیئر لیگ اور پہلی فتح پہلے ہی ٹورنامنٹ میں حاصل کرلی ہے۔انہوں نے خواتین کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی مستقبل میں بھی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Shakira could face 8 years in jail

نیب یا عیب؟

نیول ہیڈ کوارٹرز میں یوم دفاع کی مناسبت سے یادگار شہدا پر تقریب

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.