بگ باس کی بقیہ اقساط کو نشر ہونے سے روکاجائے، اداکارہ کی پولیس کو درخواست
شرلین چوپڑا نے ساجد خان کیخلاف جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس میں درخواست جمع کرادی۔
اداکارہ نے ہدایت کار کو معروف ریئلٹی شو بگ باس سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں،ساجد خان کو گرفتار کرکے حوالات میں ڈالا جائے۔
پولیس اسٹیشن میں ساجد خان کے خلاف درخواست جمع کروائی ہے۔شرلین چوپڑا
درخواست کی دفعات ابھی نہیں بتا سکتے، لیکن یہ ضرور بتا سکتے ہیں کہ یہ درخواست خاتون کی عزت کو غیرمحفوظ بنانے کے خلاف دائر کی گئی ہے۔ ہم نے یہ بھی بتایا ہے کہ کیسے ساجد خان بگ باس شو میں اپنے ماضی کے داغ صاف کرنے آئے ہیں۔
شرلین چوپڑا کے وکیل کا کہنا تھا کہ شرلین نے ساجد خان کے خلاف جنسی ہراسانی کے جرم میں درخواست دائر کی ہے جبکہ درخواست میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ساجد خان کو بگ باس شو سے فوری طور پر نکالا جائے اور وہ کلرز ٹی وی کو بھی قانونی نوٹس بھیج رہے ہیں کہ بگ باس شو کی جن اقساط میں ساجد خان ہیں، انہیں ٹی وی پر نشر نہ کیا جائے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت