قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر کی زندگی پر بننے والی فلم ’’راولپنڈی ایکسپریس ‘‘کی کاسٹ کیلئے آڈیشنز کا آغاز ہوگیا ۔فلم کے آفیشل انسٹاگرام اکائونٹ پر آڈیشنز سے متعلق پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں اداکاری کے خواہشمند 7 سال سے لے کر70 سال عمر تک کے افراد سے درخواستیں مانگی گئی ہیں جس کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔’’راولپنڈی ایکسپریس ‘‘کے نام سے مشہور شعیب اختر نے کئی مواقع پر بین الاقوامی کرکٹر بننے کے راستے میں آنے والی اپنی مشکلات اور تجربات کو بیان کیا ہے۔
ان کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ شعیب اختر کی زندگی کو بڑی اسکرین پر دیکھنا یقینا شاندار تجربہ ہوگا۔’’راولپنڈی ایکسپریس ‘‘کی کہانی کو قیصر نواز نے تحریر کیا ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض فراز قیصر سرانجام دیں گے