شنیرا اکرم نے ٹی 20 ورلڈکپ میں کل ہونے والے پاک بھارت میچ کیلیے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کل کا میچ شاندار ہوگا۔
شنیرا اکرم نے میلبرن آسٹریلیا میں پاکستانی سیلاب زدگان کیلیے عطیات جمع کرنے کی تقریب میں شرکت کی۔ پاکستانی ہائی کمیشن اور بینک الفلاح کے تعاون سے منعقدہ تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بھی شریک تھی۔ اس موقع پر سیلاب زدگان کی امداد کیلیے3لاکھ40 ہزار ڈالر کے عطیات جمع کیے گئے۔
شنیرا اکرم نے تقریب میں سبز رنگ کا لباس زیب تن کیا اور اپنی تصویر انسٹاگرام پوسٹ پرشیئر کی۔شنیرا اکرم نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے عطیہ کیا۔ ہم نے آج رات پاکستان کے سیلاب کے لیے 3لاکھ 40ہزار ڈالر سے زیادہ جمع کیے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت