گلوکارہ آئمہ بیگ کا سابق منگیتر شہباز شگری کے ساتھ بریک اپ حال ہی میں ایک گرما گرم موضوع رہا ہے اور یہ تنازع دھونس اور ٹرولنگ کا باعث بن گیا ہے۔اس ٹرولنگ اور دھونس کی صورتحال میں ماڈل متھیرہ اور آر جے اور ٹی وی شو میزبان انوشے اشرف جیسی مشہور شخصیات نے ٹرولنگ بند کرنے کیلئے گلوکارہ کے حق میں اپنی آواز بلند کی۔گلوکار آئمہ بیگ کی طرف سے بریک اپ کے معاملے پر خاموشی توڑنے کے بعد جہاں دوسرے لوگوں نے اس پر تبصرہ کیا وہاں متھیرہ نے انسٹاگرام پر آئمہ بیگ سے مخاطب ہوکر کہا کہ آئمہ بیگ مجھے بہت افسوس ہو رہا ہے کہ لوگ آپ کو کس عمل سے گزار رہے ہیں اور یہ عمل قابل نفرت ہے کہ لوگ کس طرح جھانک کر کسی کی نجی زندگی کا تماشا بناتے ہیں۔
آئمہ بیگ کی نجی زندگی پر غیرضروری رائے کا اظہار کرنے والوں کو مخاطب کرکے متھیرہ نے کہا کہ آپ لوگ جس معاملے پر بات کر رہے ہیں وہ مذاق نہیں ہے، مشہور شخصیت ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی نجی زندگی نہیں ہوتی۔متھیرہ نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ مہربانی کرکے آئمہ بیگ اور شہباز کی جان چھوڑیں، یہ ان کی ذاتی زندگی کا معاملہ ہے۔
برطانوی ماڈل کا نام لئے بغیر متھیرہ نے لکھا کہ یہ عجیب بات ہے کہ اس لڑکی نے لڑکے پر کس طرح الزام لگایا پھر وہ دونوں بیٹھ کر ان کی کال ریکارڈ کر رہے تھے اور میرا خیال ہے کہ وہ یہ سب کچھ صرف شہرت اور ڈرامے کے لیے کر رہے تھے، لہذا لوگوں کو صرف مذاق میں اڑانے کی ضرورت ہے اور لوگوں کی ذہنی صحت کو دا پر لگانا بند کریں۔انوشے اشرف نے کہا کہ یہ کسی کا کاروبار نہیں مگر ایک جوڑے کا معاملہ ہے اور یہ معاملہ ذاتی زندگی تک محدود رہنا چاہیے۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ کسی کے نجی معاملے کو اتنے خوفناک انداز میں عام ہوتے دیکھ کر دکھ ہوا، کسی کو یہ سننے کی ضرورت نہیں ہے،
دو لوگوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ساتھ نہیں رہنا چاہتے، بس!۔انہوں نے تیسرے فریق برطانوی ماڈل طلولہ مائر کے اقدامات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ویڈیو بنا رہا ہے اور اسے نیچے رکھ رہا ہے جس سے ہمیں اس بات کی واضح عکاسی ہوتی ہے کہ اس شخص کے دل میں کیا ہے۔انوشے اشرف نے لکھا کہ نفرت، منفی رجحان اور انتقام وہ چیزیں ہیں جو کسی انسان کو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے آئمہ بیگ کو مضوط رہنے کی تاکید کرتے ہوئے حوصلہ افزائی کی اور مزید کہا کہ عوام کی نظروں میں رہنا آسان نہیں ہے، افسوس ہے کہ کسی نے عوام میں اپنی گندی لانڈری دھونے کا فیصلہ کیا ہے۔
موسیقار ہادی اپل نے ٹرولرز سے سوال کرتے ہوئے حقیقت اجاگر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف الزامات ہیں کوئی ثبوت نہیں، برسوں کی محنت اور ثابت قدمی کے بعد، ہم حقائق کو جانچے بغیر بھی اپنی مشہور شخصیات کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں؟۔انہوں نے آئمہ بیگ کو یقین دہانی کروائی کہ ابھی بھی کچھ ایسے لوگ ہیں جو ان کی حمایت میں پیچھے کھڑے ہیں۔
ہادی اپل نے آئمہ بیگ کو مخاطب کرکے کہا کہ چند ایسے لوگ ہیں جو آپ کے بارے میں فکرمند ہیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہے کہ آپ کو اس صورتحال سے گزرنا پڑا اور سوچ بھی نہیں سکتے کہ آپ کس طرح کی ذہنی کیفیت سے گزر رہی ہوں گی۔