شکورشاد استعفیٰ معطلی سے سارے استعفے معطل ہوگئے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ(ن)کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شکور شاد کا استعفی معطل ہونے کے بعد سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں۔شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم اپنے بیٹوں میں بانٹ رہی ہے اور غریبوں کو ڈانٹ رہی ہے،شکورشاد کا استعفیٰ معطل ہونے کے بعد سارے استعفے معطل ہوگئے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ یہ غربت مٹا ئونہیں غریب مکا ئوپالیسی لائے ہیں۔ یہ انقلابی نہیں سیلابی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خارجہ پالیسی میں دوحہ میٹنگ کے بعد بڑا یو ٹرن آگیا ہے، امداد نہیں حکم نامے آرہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ یہ ابھی تک صوبوں میں گورنر نہیں لگا سکے۔ڈالر کی شدید قلت، سندھ میں فصلوں کی تباہی، مہنگائی کا طوفان قوم کا امتحان ہے۔ سامراجی پالیسیاں آ رہی ہیں ڈالر نہیں آ رہے۔انہوں نے کہا کہ ڈالر کے ذخائر اب بھی منفی ہیں،ریاست کی طاقت اور عوام کی طاقت آمنے سامنے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عدالتی اور قانونی جنگ میں عدلیہ پربڑی ذمہ داری آگئی ہے،قوم کی برداشت جواب دے گئی ہے۔

Shakira could face 8 years in jail

پاکستانی ٹیم نے مجھے کرکٹ سے پیار کرنے پر مجبور کر دیا، اشنا شاہ

ایمازون کوبھارت میں پاکستانی روح افزا’کی فروخت بند کرنے کا حک

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.