شہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ای سی ایل میں ڈالا گیا۔

اب شہبازگل نہ زمینی راستے اور نہ ہی ائیر پورٹ کے ذریعے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔
شہباز گل کیخلاف بغاوت پر اکسانے کا کیس زیر سماعت ہے۔
شہباز گل کی جانب سے علی بخاری عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ عدالت نے شہباز گل کا شناختی کارڈ،عینک،اے ٹی ایم کارڈ اور روزمرہ کی اشیا واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے 31 اشیا کی فہرست سے جزوی ضروری اشیا شہباز گل کو واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ اسلام آباد پولیس کو متنازع اشیا کو تفتیش کے لیے رکھنے تک اختیار دیا جاتا ہے۔
عدالت نے شہباز گل سپرداری کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔بغاوت پر اکسانے کے مقدمے کی سماعت کے بعد تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے گفتگو میں کہا کہ ہمیں اس نظام کو بدلنے کیلئے رول آف لاء بنانا پڑے گا،رول آف لاء سے ملک بنے گا۔میں عمران خان کی وجہ سے پاکستان آیا۔پاکستان آیا کہ اپنے ملک اور گاؤں کے لیے کام کروں لیکن اب سمجھ آیا سیاست میں لوگ کرپشن کیوں کرتے ہیں،سیاستدان کرپشن کے لیے بندھے ہوئے ہیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.