شہزادہ محمد بن سلمان نے پہلی الیکٹرک کار کمپنی کے قیام کا اعلان کردیا

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں الیکٹرک کار تیار کرنے والی پہلی سعودی کمپنی ’سیر‘ کے قیام کا اعلان کردیا۔

سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے جو پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی مجلس انتظامیہ کے سربراہ بھی ہیں کہا کہ ’سیر کمپنی‘ کے قیام کا مقصد نہ صرف مملکت میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کا سعودی برانڈ متعارف کرانا ہے بلکہ اس کی بدولت قومی صنعتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے والے متعدد سٹراٹیجک سیکٹرز بھی مضبوط ہوں گے۔
اس کی بدولت سعودی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ مقامی باشندوں کو روزگار کے نئے مواقع نصیب ہوں گے۔
پرائیویٹ سیکٹر کی توسیع کے نئے امکانات اجاگر ہوں گے۔ آئندہ عشرے کے دوران مملکت کی مجموعی قومی پیداوار میں اضافہ ہوگا۔
توقع کی جارہی ہے کہ ’سیر‘ کمپنی کی بدولت 562 ملین ریال کی غیرملکی سرمایہ کاری ہوگی جس سے قومی معیشت مزید مضبوط ہوگی۔
مجموعی قومی پیداوار میں اس کا حصہ 30 ارب ریال تک کا ہوگا۔ اس سے 2034 تک براہ راست یا بالواسطہ 30 ہزار ملازمتیں نکلیں گی۔
سیر کمپنی جدید ترین ٹیکنالوجی سسٹم سے آراستہ الیکٹرک گاڑیوں کے ڈیزائن، صنعت اور کاروبار میں حصہ لے گی۔
یہ مملکت سمیت پورے مشرق وسطی میں خودکار ڈرائیونگ کو فروغ دے گی۔ سیڈان اور فور وہیل گاڑیوں کے ارتقا میں بھی اس کا حصہ ہوگا۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.