آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا
انہوں نے نیشنل سکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں سماجی اور ثقافتی اقدار کی حفاظت کرنی چاہیے
کمیونیکشن ٹیکنالوجیز خاص طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کا استعمال معاشرے کی بہتری کیلئے کیا جائے،شرکاء خود کو تازہ ترین پیشرفت سے باخبر رکھیں۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ خود کو آئی ٹی اور کمیونیکشن شعبے میں پیشرفت سے باخبر رکھیں، جبکہ سوشل میڈیا کو غلط معلومات اور جعلی پروپیگنڈے کیخلاف اوزار کے طور پر استعمال کیا جائے۔
صدر مملکت عارف علوی نے قومی سلامتی سے متعلق امور پر روشنی بھی ڈالی اور مستقبل کے چینلجز کے مطابق قیادت کو معیاری تربیت دینے پر تعریف بھی کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے میڈیکل شعبے کی عالمی کمپنی سیمنز ہیلتھینئرز کے گلوبل ایگزیکٹیوز کے وفد نے مشرق وسطٰی اور جنوبی ایشیائی ریجنز کے لئے چیف ایگزیکٹوآفیسر کی قیادت میں ملاقات کی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور ٹیلی میڈیسن اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ملک کے پسماندہ علاقوں کی آبادی کو درپیش صحت کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میڈیکل شعبے سے وابستہ افراد جدت اپنائیں
خدمات کے معیار کو بہتر بنائیں۔شعبہ صحت میں خدمات کی فراہمی میں جدت لانے ، سستے اور موثر انداز میں طبی خدمات تک لوگوں کی رسائی میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت