صرف کراچی ہی نہیں پورے ملک سے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کاوشیں ہونی چاہئیں‘ اسلم شیخ

سینئر اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسروں اور فنکاروں نے اپنا کام شروع کر رکھا ہے لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کسی اور شہر سے فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے کوئی سنجیدہ اقدامات نظر نہیں آرہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںکہا کہ بہت سے اداکار اور سرمایہ کاری فلم انڈسٹری کی بحالی اور ترقی میںاپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور ان لوگوں کی وجہ فلم انڈسٹری کی رونقیں دوبارہ بحال ہوئی ہیں ۔

سرمایہ کاروں اور فنکاروں کی زیادہ تعداد کراچی سے تعلق رکھتی ہے لیکن لاہور سمیت دوسرے بڑے شہروں کو بھی اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد ایسی فلمیں پیش کی گئی ہیں جنہوں نے بزنس کیا ہے اور فلم انڈسٹری کو تقویت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف کراچی ہی نہیں بلکہ پورے ملک سے نئے سرمایہ کاروں کو آگے آنا چاہیے تاکہ ہماری انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کر سکے۔

پاکستان نے جن پالیسی معاہدوں پر اتفاق کیا،وہ اب بھی لاگو ہیں،آئی ایم ایف کی وضاحت

Shakira could face 8 years in jail

شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.