صوفیانہ کلام اور قوالی کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں منفرد پہچان ہے ‘ راحت فتح علی خان

نامور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہاہے کہ صوفیانہ کلام اور قوالی کی بدولت پاکستان کی دنیا بھر میں منفرد پہچان ہے ، میں نے دنیا کے ان ممالک میں جا کر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے جہاں لوگ پاکستان کے نام سے بھی آشنا نہیں تھے لیکن پھر وہاں کے باشندوں کے دل میں پاکستان کے بارے میں جاننے کا تجسس پیدا ہوا۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ عزت اورذلت دینے والے خدا کی ذات ہے اور میں عزت و شہرت ملنے پر رب کریم کا جتنا بھی شکر ادا کروں وہ کم ہے ۔

انہوںنے کہاکہ میں آج جس بھی مقام پر ہوں اس میں خدا کی ذات کی خصوصی مہربانی کے بعد میرے استاد نصرت فتح علی خان کا سب سے بڑا ہاتھ ہے جبکہ میرے والدنے بھی قدم قدم پر میری رہنمائی کی ۔ میں نے ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ میری وجہ سے ان ہستیوں کے وقار پر کوئی حرف نہیں آنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ میں تو سادہ سے فارمولے پر یقین رکھتا ہوں کہ با ادب با مراد اور بے ادب بے مراد ، جس نے بھی ادب کیا وہ کامیاب ہو گیا ۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.