سرگودھا ریجن کے ضلع میانوالی میں موٹر بائیک ریسکیوسروس کا آغاز کردیا گیا۔جس میں 29 موٹر سائیکلوں پر مشتمل اس موٹر بائیک ریسکیوسروس کا افتتاح کمشنر مریم خان نیڈپٹی کمشنر محمد عمیر کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر کمشنر مریم خان نے ریسکیو کمانڈاینڈ کنٹرول روم کا معائنہ کیا اور جہاز چوک سے کالا باغ چنگی تک فلیگ مارچ کی قیادت کی۔
کمشنر مریم خان نے کہا کہ ریسکیو1122 کی موٹربائیک ریسکیو سروس عوامی فلاحی منصوبہ ہے، یہ ادارہ عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں،موٹر بائیک ریسکیو سروس حکومت پنجاب کی عوام کے لئے بہت بڑی طبی سہولت ہے،موٹر بائیک ریسکیوسروس کی بدولت گنجان آبادیوں میں کسی بھی حادثہ یا ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیورز کی بروقت رسائی ممکن ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ بروقت بنیادی طبی امداد کی فراہمی سے کئی قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جا سکے گا،اس سروس کے اجرا پر حکومت نے ضلع میانوالی کو 29موٹر بائیک فراہم کئے ہیں۔