ضمنی انتخابات میں چیئرمین پی ٹی آئی نے 6 حلقوں سے تاحال انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہیں کرائی

سابق وزیراعظم عمران خان نے صرف چارسدہ سے بطور کامیاب امیدوار اخراجات کی تفصیلات جمع کرائی ہے

اخراجات کی تفصیل مقررہ وقت کے بعد جمع کرائی گئی۔
انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر عمران خان کی کامیابی کے نوٹی فکیشن جاری نہیں ہو سکے۔
تاخیر سے تفصیلات جمع کرانے پر ریٹرننگ افسران عمران خان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کریں گے۔
عمران خان کا جواب آنے یا نہ آنے کی صورت میں کیس الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے گا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق انتخابات کے بعد تین دن میں اخراجات کی تفصیلات جمع کرانی ہوتی ہے۔
عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان کو آئندہ انتخابات کے لیے بھی نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔
انتخابی اخراجات کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ماضی میں بھی امیدوار نااہل ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں ۔عمران خان کو آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل کیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان کے مطابق تحائف 2 کروڑ 15 لاکھ 64 ہزار میں خریدے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق تحائف کی مالیت 10 کروڑ 79 لاکھ 43 ہزار تھی۔
عمران خان کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات اسٹیٹ بینک سے منگوائی گئیں۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.