طالبان نے ملا عمر کی قبر افشاں کرکے زیارت کیلیے کھول دی

طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملا محمد عمر کی آخری آرام گاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں

قبر صوبہ زابل کے ضلع سیوری میں واقع ہے، غیرملکی میڈیا
افغانستان میں برسراقتدار طالبان نے اپنے بانی امیر ملا محمد عمر مجاہد کی قبر کو افشاں کرتے ہوئے اسے زیارت کیلیے کھول دیا ہے۔
طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملا محمد عمر مجاہد کی آخری آرام گاہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔
تصاویر میں افغانستان کے وزیراعظم ملا حسن اخوند اور افغان کابینہ کے ارکان کو ملاعمر کی قبر پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
ملاعمر کی قبر کھلے احاطے میں موجود ہے اوربالکل سادہ ہے تاہم اسکے گرد سبز رنگ کا جنگلا لگایا گیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2013 میں وفات پانے والے ملا محمد عمر کی قبر افغان صوبے زابل کے ضلع سیوری میں ہے
اس حوالے سے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ ملک پر قبضے اور دشمنوں کی جانب سے قبر کو نقصان پہنچانے کے خدشے پر قبر کا مقام خفیہ رکھا گیا تھا
تاہم اب ایسا کوئی خطرہ نہیں ہیں، لوگ ملا محمد عمر کی قبر کی زیارت کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان کے امیر ملا محمد عمر 23اپریل 2013 میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.