وزارت خزانہ نے ملکی معیشت بارے ماہانہ رپورٹ جاری کردی،عالمی مارکیٹ میں قیمتیں میں کمی کے اثرات پاکستانی عوام تک پہنچنے میں وقت لگے گا،پاکستانی روپے کی قدر میں کمی سے ملک میں افراط زر پر دبائو ہے،سیلاب نے لوگوں کو اثاثوں و امدنی سے محروم کردیا،جس سے معاشی نمو متاثر ہوگی۔رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی غیر یقینی اور دف سے کم رہنے کا امکان ہے،
سیلاب کی وجہ سے حکومتی امدنی میں کمی اور اخراجات میں اضافے کا امکان ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق حالیہ سیلاب او بارشوں کپاس اور دیگر فصلوں کو سخت نقصان پہنچا ہے، رواں مالی سال کے آغاز سے ہی معاشی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں۔وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاونٹ میں بہتری متوقع ہے،پاکستان کو بیرونی ادائیگیوں میں بڑھتے چیلنجز کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 24فیصد کمی ہوئی،سمندرپارپاکستانیز کی ترسیلات زر 3.2فیصد کمی سے 5.2ارب ڈالر رہیں،سیلاب کی وجہ سے 1400 ہیلتھ یونٹس مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔رپورٹ کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں 73000خواتین کی ڈلیوری ستمبر میں متوقع تھی،اگست میں 72 ہزار پاکستانیوں نے دوسرے ممالک میں روزگار حاصل کیا۔