احتساب عدالت نے اختیارات سے تجاوز کی انکوائری میں عثمان بزدار کی 22 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
احتساب عدالت میں عثمان بزدار کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
سابق وزیر اعلٰی پنجاب کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ نیب نے کیس میں طلب کیا ہے،خدشہ ہے کہ گرفتار کیا جائے گا۔
وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عثمان بزدار کی ضمانت قبل از گرفتاری کی ضمانت منظور کی جائے۔
احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی 22 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی،عدالت نے نیب کو سابق وزیر اعلٰی پنجاب کی گرفتاری سے روک دیا
جبکہ عثمان بزدار کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سابق وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے گرفتاری سے بچنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی
جبکہ نیب نے عثمان بزدار کیخلاف اختیارات سے تجاوز کی انکوائری شروع کر رکھی ہے۔
یاد رہے کہ گزشہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو غیر قانونی لائسنس اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیب ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا گیا کہ نیب ہیڈ کوارٹر نے نیب لاہور کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کے لیے 15 دن کا وقت دیا ہے
نیب ہیڈ کوارٹر کی طرف سے اس دوران عثمان بزدار کی گرفتاری سے متعلق مواد جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت