عرب امارات، جج نے ڈینش ٹیکس فراڈ کیس کے مرکزی ملزم کی حوالگی مسترد کردی

متحدہ عرب امارات میں ایک جج نے پیر کے روز ڈینش ڈیویڈنڈ ٹیکس فراڈ کیس کے مرکزی ملزم برطانوی شہری سنجے شاہ کی ڈنمارک حوالگی مسترد کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ڈینش حکام نے جون میں دبئی میں گرفتار کیے گئے شاہ کی حوالگی کی درخواست دائرکی تھی تاکہ وہ اس کے خلاف دہرے ٹیکس کی بازیافت کے لیے ایک جعلی ٹریڈنگ اسکیم میں مبینہ طور پرملوث ہونے پر قانونی چارہ جوئی کرسکیں۔اس اسکیم کوکم ایکس ٹریڈنگ کے نام سے جاناجاتا ہے۔

سنجے شاہ پر شبہ ہے کہ وہ ایک ایسی اسکیم چلا رہے ہیں جس کے تحت دنیا بھر کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی جانب سے 9 ارب ڈینش کرانز(1.23 ارب ڈالر) سے زیادہ مالیت کے ڈیویڈنڈ ٹیکس کی واپسی کے لیے ڈینش ٹریژری میں درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں۔تاہم شاہ کسی بھی غلط کاری کی تردید کرتے ہیں۔فوری طورپر یہ واضح نہیں ہوا کہ عدالت نے ان کی حوالگی کیوں مسترد کی ہے۔شاہ کے وکیل علی الزرونی نے کہا کہ سرکاری استغاثہ 30 دن کے اندر اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر سکتا ہے۔ عدالتی فیصلے پرمتحدہ عرب امارات کے حکام یا ڈینش وزارت انصاف کی جانب سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.