گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کی کی دائیں ٹانگ پر 3 گولیاں لگیں
لیکن وہ اب خطرے سے باہر ہیں اور حملے کے بعد عمران خان خان کو دیگر زخمیوں کی زیادہ فکر تھی۔
سابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو اس واقعے پر مورد الزام ٹھہرایا۔
دوسری طرف لانگ مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا
چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور لے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی
اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو گولی لگی ہے انہیں لاہور منتقل کیا جارہا ہے
عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا تاہم عمران خان کی حالت بہتر ہے۔
انہوں نے کنٹینر پر فائرنگ واقعے سے متعلق بتایا کہ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے فیصل جاوید کو بھی ایک گولی لگی ہے
، عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے، زیادہ تر لوگ جسم کے نچلے حصے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت