اس مقصد کے لیےعمران خان نے لانگ مارچ 2 ہفتے کیلیے موخر کیا
عمران خان نے نواز شریف کو واپسی کا راستہ اور لیول پلیئنگ فیلڈ دینے پر آمادگی ظاہر کردی
تاہم بدلے میں فوری الیکشن کی تاریخ مانگ لی۔
ذرائع کے مطابق پس پردہ بات چیت کے نتیجے میں عمران خان نے لانگ مارچ 2 ہفتے کیلیے موخر کیا ہے اور بال نواز شریف کے کورٹ میں پھینک دی ہے۔
ایک ویب سائٹ کے ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کا انحصار مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے فیصلے پر ہے۔
نوازشریف فوری الیکشن کی تاریخ دینے پر تیار ہوجاتے ہیں تو عمران خان کو ان کی وطن واپسی اور برابری کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لینے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
تاہم حکومت کی جانب سے فوری الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر عمران خان 2 ہفتے بعد دوبارہ سڑکوں پر آجائیں گے
اور الیکشن کی تاریخ لینے تک واپس نہیں جائیں گے۔ اس صورت میں ملک میں انتشار کی ذمے داری موجودہ حکومت اور نوازشریف پرعائد ہوگی۔
عمران خان نے لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اشارہ دیا تاہم انہوں نے اپنے اگلے لانگ مارچ کا شیڈول ظاہر نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وہ صحت یاب ہو کر ایک بار پھر سڑکوں پر نکلیں گے اور اسلام آباد مارچ کی کال دیں گے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت