عمران خان اقتدار کی ہوس میں بہت بیتاب اور گر چکا ہے، خواجہ آصف

وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان اقتدار کی ہوس میں بہت بیتاب اور گر چکے ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وہ اتنا بیتاب اور گر چکا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کو الیکشن اور سیاست سے نتھی کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت اس ذمہ داری کو مقررہ وقت پر پورا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئین اور ادارے کی بہترین روایات کو مدِ نظر رکھ کر فیصلہ کرے گی۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اہم قومی فیصلے سیاسی مفادات سے مشروط نہیں ہوتے۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.