ہم کسی سے بھی جنگ نہیں چاہتے ہیں اس وقت پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ
ہم کسی سے جنگ نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں، جو شخص ریاست مدینہ کی بات کرتا ہے اس کیلیے مذہبی انتہا پسندی کی بات کرنا غلط ہے
ہم عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، عمران خان آج ہسپتال سے ڈسچارج ہو رہے ہیں
عمران خان عظیم الشان تاریخی لانگ مارچ کے لیے براہ راست راولپنڈی آرہا ہے، وہ 10 سے 15 دنوں میں راولپنڈی آجائیں گے۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے لیکن قوم نے 13 پارٹیوں کی سیاست کو دفن کر دیا ہے
یہ حکمران نا اہل اور نالائق ہیں جو ناکام ہوگئے ہیں، ان چور اور ڈاکوؤں نے اپنے کیسز ختم کرالیے اب پوری قوم کا مطالبہ ایک ہی ہے الیکشن کرائے جائیں
ہر روز ہم پر کیس بن رہے ہیں اس کے باوجود عمران خان نے9 میں سے7 سیٹیں جیتی ہیں
کل شہباز شریف کے چہرے سے رنگ اڑے ہوئے تھے، اب مذہبی انتہا پسندی کی بات کرنے والے بھی ڈر گئے ہیں۔
بتاتے چلیں کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیر آباد سے دوبارہ لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کردیا
انہوں نے کہا کہ منگل کو وزیرآباد سے دوبارہ لانگ مارچ شروع ہوگا، جہاں مجھے گولیاں لگیں وہیں سےمیرا مارچ شروع ہوگا
میں ہر روز مارچ سے خطاب کروں گا، مارچ اگلے 10 سے 14روز تک پنڈی پہنچے گا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ 3 ذمہ دار لوگوں کے استعفے کے بغیر شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے
اعظم سواتی نے اپنے اوپر ہونے والے تشدد پر ہر فورم پر بات کی، ارشد شریف کے معاملے پر بھی جوڈیشل کمیشن بنایا جائے
آئی جی سے جب پوچھا کیسے ملزم کی ویڈیو لیک ہوئی تو کہتا ہے کہ یہ ہیک ہوگئی ہے، ملزم کی ویڈیو کیسے لیک ہوئی اس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔