عمران خان نے سینئر پارٹی رہنماؤں کو شوکت خانم ہسپتال طلب کر لیا۔

عمران خان کا ہسپتال سے ڈسچارج موخر کردیا گیا ہے،

جس کے بعد عمران خان نے سینئر رہنماوں کا اجلاس شوکت خانم ہسپتال میں طلب کر لیا
شاہ محمود قریشی اور اسد عمر سمیت دیگر رہنما اجلاس میں شریک ہو ں گے۔
پارٹی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اہم اجلاس شوکت خانم ہسپتال میں عمران خان کی زیر صدارت ہو گا
جس میں تحریک انصاف اپنی آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کرے گی، اس اجلاس کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج پریس کانفرنس کریں گے
ابھی تک ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج نہیں کیا، امید ہے آج شام تک انہیں ہسپتال سے گھر منتقل ہونے کی اجازت مل جائے گی
جب کہ رائیونڈ کے دعائیہ اجتماع کے پیش نظر آج احتجاج کی کال معطل کر دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.