پرویز الہیٰ ایک سے زیادہ بار کہہ چکے ہیں کہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ہمیں ان پر شک کرنے کی گنجائش دکھائی نہیں دے رہی۔
کل رات ترک وزیر خارجہ سے بات ہوئی۔ترک حکومت کی جانب سے عمران خان کی خیریت دریافت کی گئی۔
عمران خان کو علاج کے لیے ترکی میں آفر بھی کی گئی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ اب منگل کی بجائے بدھ سے شروع ہوگا۔
انہوں نے لاہور میں پی ایف یو جے کے وفد سمیت سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد سے مارچ کی قیادت شاہ محمود قریشی کریں گے
اسد عمر فیصل آباد سے قافلے کی قیادت کریں گے۔مارچ فیصل آباد سے مارچ جھنگ،سرگودھا،میانوالی، لیہ سے ہوتا ہوا اسلام آباد پہنچے گا
انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری اور نوازشریف سے کبھی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔
سرحدوں پر کھڑے فوجی میرے بچوں کی طرح ہیں میرا لانگ مارچ ہر صورت منزل حاصل کرے گا۔
الیکشن کی تاریخ لے کر ہی واپس آئیں گے،قوم اب تیار بیٹھی ہے۔ عمران خان نے ایف آئی آر سے متعلق کہا کہ وہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت