عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا اعلان کردیا

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشنر شریف خاندان کا ملازم ہے، الیکشن کمشنر نے مجھ پر توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ کا الزام لگایا

، الیکشن کمشنر نے میری دیانت داری پر سوال اٹھایا، الیکشن کمشنر کے خلاف ہرجانہ کروں گا تاکہ آئندہ کسی کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچائیں
عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے پاس کوئی اختیار نہیں، ڈگی میں بات کرنے والے سے کیا بات کروں گا
شہباز شریف نے ساری زندگی کیا کیا ہے؟ کرم میں الیکشن مہم کے لیے 3بار جلسہ منسوخ کرنا پڑا
حکمرانوں نے ملک کو لوٹا، لوگوں نے مجھے ووٹ دیئے کیوں کہ ہم بھیڑ بکریاں نہیں ،انسان ہیں، اللہ نے کہا ظلم کا مقابلہ کرو۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کرم میں چوروں کا ٹولہ میرے خلاف لڑرہا تھا، ان کی کارکردگی پر لوگ حکمرانوں کے خلاف تھے
، ڈرائی کلین کر کے حکمرانوں کو پھر ہم پر مسلط کر دیا، ان چوروں نے مشرف سے این آر او لیا لیکن پاکستانی عوام کو جانور نہ سمجھیں، ہم گائے بھینسیں نہیں ہیں
جوتنقید کرتا ہے انہیں دھمکیاں دی جاتی ہیں، یہ ملک تب تگڑا ہوگا، جب ادارے مضبوط ہوں گے، ادارے تب تگڑے ہوتے ہیں
جب قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، ڈاکؤوں کو قانون کے نیچے لانے تک کامیابی نہیں ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ میں نے لندن میں فلیٹ نہیں بنائے، میراجینا مرنا پاکستان میں ہے
شوکت خانم کے لیے ہر سال 9 ارب روپے اکٹھے ہوتے ہیں، سب سے بڑا شوکت خانم اسپتال کراچی میں بن رہا ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.