عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کرنے کی تیاری مکمل

فائرنگ سے زخمی ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور لے جانے کا فیصلہ کرتے ہوئے عمران خان کو شوکت خانم ہسپتال منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی
اس ضمن میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کو گولی لگی ہے انہیں لاہور منتقل کیا جارہا ہے
عمران خان کی ٹانگ میں زخم آیا تاہم عمران خان کی حالت بہتر ہے۔
انہوں نے کنٹینر پر فائرنگ واقعے سے متعلق بتایا کہ فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوئے فیصل جاوید کو بھی ایک گولی لگی ہے
عمران خان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوئے، زیادہ تر لوگ جسم کے نچلے حصے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے ایک برسٹ چلایا اور بعد میں ایک اور گولی چلائی، حملہ آور نے کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے
، پولیس نے حملہ آور کو تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جب کہ فائرنگ سے کنٹینر کے سامنے کھڑے لوگ زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.