اسد عمر نے بتایا ہے کہ عمران خان کو فائرنگ کے واقع میں ٹانگ میں گولی لگی ہے اورانہیں لاہور منتقل کر دیا گیا ہے
قبل ازیں تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ عمران خان بھی اس حملے میں زخمی ہوئے ہیں
اور انہیں دو گولیاں لگی ہیں اس حوالے سے ابھی تک متضاد اطلاعات ہیں تاہم یہ تصدیق ہوچکی ہے کہ سابق وزیراعظم کو گولی لگی ہے.
لانگ مارچ کے دوران آج عمران خان وزیر آباد پہنچے انہوں نے آج تین مقامات پر خطاب کرنا تھا تاہم آغازپر ہی وزیرآباد کے اللہ والا چوک میں عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ ہوئی
جس میں عمران خان سمیت کئی افراد زخمی ہوئے ہیں. اب تک سامنے آنے والی فوٹیج کے مطابق کئی افراد عمران خان کو پکڑ کر ایک گاڑی میں بٹھا رہے ہیں
کنٹینر سے لاؤڈ سپیکر پر ہونے والے اعلان میں کہا جا رہا ہے کہ عمران خان محفوظ ہیں اور واپس آئیں گے.
ادھر پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں اور انہیں سیکورٹی وجوہات پر لاہور منتقل کیا گیا ہے
فائرنگ کے اس واقعہ میں سینیٹر فیصل جاوید بھی زخمی ہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال وزیرآباد کے باہر صحافیوں سے ے بات کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی ہر طرح سے انکوائری ہونی چاہیے
‘انہوں نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور آزادی کی تحریک رکے گی نہیں.
بتایا جارہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کوٹی ایچ کیو ہسپتال وزیرآباد میں ابتدائی طبی امداد دی گئی
اور اس کے بعد انہیں لاہور منتقل کردیا گیا بتایا جارہا ہے کہ انہیں انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات میں شوکت خانم منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جائے گا.
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت