عمران خان کے آرمی چیف پر بیان میں غلط بیانی کی کوشش کی گئی ہے، شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے کہاہے کہ عمران خان کے آرمی چیف پر بیان میں جان بوجھ کر غلط بیانی کی کوشش کی گئی ہے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شیریں مزاری نے نجی ٹی وی کے اینکر کامران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ یہ ہے عمران خان کے پوزیشن واضح کرنے کے باوجود اینکر اپنا ایجنڈا دینا چاہتا ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ ایسا کرنے کے بجائے اس طرح کے اینکرز کو خود کلامی کرنی چاہیے۔

واضح رہے کہ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں عمران خان نے امریکا مخالف بیانیہ اور اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیہ دونوں سے یو ٹرن لے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے ڈونلڈ ٹرمپ سے بڑے اچھے تعلقات تھے، میرا امریکا سے کوئی مسئلہ نہیں، باہمی احترام پر امریکا سے تعلقات چاہتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نئے آرمی چیف کا معاملہ نئی حکومت آنے تک موخر کردینا چا ہیے۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.