پاکستان میں سیاست کے اندر اس طرح کے واقعات کی قطاً اجازت نہیں دی جاسکتی،
جمہوریت ایک دوسرے کو برداشت کرنے کا نام ہے مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ عمران خان آج جس چیز کا شکار ہوئے ہیں یہ وہی رجحان اور رویہ ہے
آج سے چار سال قبل اس سے بھیانک انداز میں ایک نوجوان نے میرے اوپر حملہ کیا تھا اوراس نے بھی مذہبی جنونیت کا سہارا لیا
لیکن پوری پی ٹی آئی نے اس واقعہ کی مذمت کرنے کی بجائے اس واقعہ کو عوام کے جذبات اور امنگوں کی ترجمانی قراردیتے ہوئے سند قبولیت دینے کی کوشش کی تھی
عمران خان اور ان کی جماعت نے جس مذہبی انتہا پسندی کو پروان چڑھانے کے لئے جگہ دی آج اسی آگ کے شعلوں میں عمران خان کا دامن بھی جل گیا
سب کو مل کر معاشرے سے نفرت اورانتہا پسندی کی بیخ کنی کرنے کے لئے اشتراک عمل کی ضرورت ہے؎
اگر پاکستانی معاشرے میں ہم عدم برداشت کو فروغ دیں گے ، اگر پاکستان میں ہم نفرت پر مبنی سیاست کریں گے تو پھر ا نتہا پسندی کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت