عوام متنازعہ صدارتی ریفرنڈم کو مسترد کر دیں، مصری اپوزیشن کی اپیل

مصر کی اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مستقبل قریب میں منعقد کرائے جانے والے دستوری ریفرنڈم کو مسترد کر دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپوزیشن پارٹیوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ اس ریفرنڈم کی منظوری ہو گئی تو صدر عبدالفتاح السیسی سن 2034 تک منصب صدارت پر براجمان رہیں گے۔ عوام سے یہ اپیل السیسی مخالف سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملکی دارالحکومت قاہرہ میں کی جانے والی ایک پریس کانفرنس میں کی گئی۔ یہ امر اہم ہے کہ مصری پارلیمان میں صدر السیسی کے حامی بھرے ہوئے ہیں اور وہ اس دستوری ترمیم کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ دستوری ریفرنڈم کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن اس کا انعقاد اگلے ہفتوں میں ہو گا۔

Post Code: W017

این این آئی

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.