عوام کسی اور کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دینے کو تیار نہیں۔
اسلام آباد اس وقت لوہے کا ویئر ہاؤس بنا ہوا ہے، 2 ہزار لوگوں کا جواب دینے کے لیے امپورٹڈ حکومت کی پریس کانفرنسز ہورہی ہیں،
سائفر سازش کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، راناثناء اللہ کی تحقیقات پر کس نے یقین کرنا ہے؟۔
اسد عمر نے کہا کہ امید ہے قوم کی آواز سنی جائے گی اور درست فیصلے ہوں گے، عوام کو فیصلہ کرنے دیں
عوام کسی اور کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی اجازت دینے کو تیار نہیں، پریس کانفرنس میں کہا گیا تھا نفرتوں سے ملک ٹوٹا تھا،
مشرقی پاکستان کی آواز کو دبانے کی کوشش کی گئی، اس وقت بھارت سمیت عالمی طاقتیں اس سازش میں شامل ہوئیں،
طاقت سے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کریں گے تو نفرتیں بڑھیں گی۔
اس کے علاوہ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی چیئرمین عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ کے اسلام آباد پہنچنے کا نیا شیڈول جاری کیا
انہوں نے بتایا کہ عمران خان 10 نومبر کو راولپنڈی پہنچیں گے اور 11 نومبر کو تمام قافلے اسلام آباد پہنچیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف لانگ مارچ کل راولپنڈی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا
جمعرات کے روز لانگ مارچ کی طرف سے وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا، جمعے کو لانگ مارچ گجرات سے لالہ موسیٰ پہنچے گا
پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب
Shakira could face 8 years in jail
پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت