قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے اعتراف کیا ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کے خلاف ہماری ٹیم سے غلطیاں ہوئیں۔میچ کے اختتام پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے رضوان نے کہا کہ اگر کوئی ٹیم ٹاس کو نظر میں رکھتی ہے تو وہ چیمپئن کہلانے یا بننے کے لائق نہیں ہوتی، سری لنکا نے یہی کیا، ٹاس تو ہم جیتے تاہم چمپئن کی طرح وہ کھیلے۔رضوان نے کہا کہ ہماری ٹیم سے غلطیاں ہوئیں جس کا انہوں نے فائدہ اٹھایا، وہ فائنل جیتنے کے مستحق تھے، انہوں نے تسلسل سے کھیلا اور ہم پر دبا بنائے رکھا۔پاکستان کی بولنگ کے وقت آخری 10 اوورز کے کھیل سے متعلق رضوان نے کہاکہ ہم سے غلطیاں ہوئیں ظاہر ہے ہم انسان ہیں لیکن پورے ٹورنامنٹ میں ہماری ٹیم تگڑا کھیلی لیکن آخر میں سری لنکا ہم سے میچ جیت گیا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سست بیٹنگ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے محمد رضوان کو آڑے ہاتھوں لیا۔فائنل میں محمد رضوان نے 49 گیندوں پر 55 رنز بنائے جو ٹیم کو کامیابی بھی نہ دلواسکے،سوشل میڈیا صارفین نے سست بیٹنگ کرنے پر محمد رضوان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں خود غرض کھلاڑی قرار دیا۔
امارات میں سیاحت سے آمدن 5ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
Shakira could face 8 years in jail