فلم کی شوٹنگ کیلئے برمنگھم میں موجود پاکستانی اداکار وں کے سیر سپاٹے

مزاحیہ فلم ’’ ڈرامے والے ‘‘ کی شوٹنگ کے لئے برمنگھم میں موجود پاکستانی اداکار سیر و تفریح میں بھی مصروف ہیں ۔ اداکارہ روبی انعم، آصف اقبال، قیصر پیا ، ہنی البیلا اور سردار کمال ان دنوں برمنگھم میں فلم ’’ ڈرامے والے ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم فارغ اوقات میں اداکار سیر و تفریح بھی کر رہے ہیں اور اس کی ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس سے جاری کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز جاری کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھاجا سکتا ہے اداکارہ روبی انعم اور ہنی البیلا میٹرو ٹرین کے ٹریک کے پاس موجود ہیں اور جب ٹرین پاس سے گزرتی ہے تو روبی انعم اسے ہاتھ لگانے کی کوشش کرتی ہیںاور ساتھ ٹاٹا بھی کرتی ہیں۔ اداکار آصف اقبال نے اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنائی اور بعد ازاں اے سوشل میڈیا پر جاری کیا گیا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.