پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ ٹی وی اور یوٹیوب پر مجھے اورتحریک انصاف کو بلیک آئوٹ کرنے اورمیری فلڈریلیف ٹیلی تھون کی نشریات روکنے جیسی مذموم کوشش کے آپ ذمہ دار ہیں؟ ۔انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ شہباز شریف سے میرا سوال: کیا تحریک انصاف کے خوف کی وجہ سے میڈیاپر ہماری زباں بندی، اہلِ صحافت پر تشدد اوران کے خلاف جھوٹے مقدموں کے اندراج کے آپ ذمہ دار ہیں؟عمران خان نے کہا کہ ہے آپ (شہباز شریف)کے مجرم حواری اور ان کے سرپرست تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اگر آپ ہمارےآئینی حقوق غصب کرنیاور اظہاروصحافت کی آزادی کیحوالے سیعالمی وعدوں سے انحراف کے ذمہ دار نہیں تو قوم کو یہ بتانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟۔
امارات میں سیاحت سے آمدن 5ارب ڈالر سے تجاوز کرگئی
Shakira could face 8 years in jail