فنکاروں پر تنقید، احمد علی بٹ کا شرمیلا فاروقی کو جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احمد علی بٹ نے پی پی رہنما شرمیلا فاروقی کو فنکاروں پر تنقید کرنے پر جواب دیا ہے۔پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک جانب عالمی شہرت یافتہ انجلینا جولی دادو کا دورہ کر رہی ہیں،

یہاں سیلاب متاثرین میں پیار و محبت بانٹ رہی ہیں، بین الاقوامی کمیونیٹی کو مدد کے لیے مدعو کر رہی ہیں تو دوسری جانب ہمارے فنکار ایوارڈ شو میں شرکت کے لیے ٹورونٹو میں گھوم پھر رہے ہیں ان میں سے کسی ایک نے بھی سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ نہیں کیا۔احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی کو اس تنقید کا جواب دیا۔انہوں نے سٹوری میں لکھا کہ انجلینا جولی کے پاکستان کے تین روزہ دورے پر پاکستانی شوبز شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ ٹورنٹو پارٹی کرنے چلے گئے؟۔

انہوں نے لکھا کہ پارٹی سے مراد آپ کی سیلاب متاثرین کیلئے منعقد کیا گیا فنڈ ریزنگ ڈنر ہے، جس کے تمام ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہوچکے ہیں!اس پروگرام سے جمع کی گئی رقم کا 50 فیصد سیلاب زدگان کی امداد کے لیے عطیہ کیا جائے گا۔ پھر اینجلینا جولی ہم سے اچھی ہے۔انہوں نے پی پی کی کارکردگی کے حوالے سے لکھا کہ آپ سب تو ہم سے زیادہ اچھا کام کرتے ہیں، کراچی کے حالات گواہ ہیں اس بات کے۔

عمران خان نے خاتون جج کے خلاف بیان حق بجانب قرار دیدیا

Shakira could face 8 years in jail

عمران خان کی ڈھابوں سے کھانا کھاتے ویڈیوز وائرل

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.