لانگ مارچ: تحریک اسلام آباد جا کر ختم نہیں ہو گی، الیکشن کے انعقاد تک چلتی رہے گی، عمران خان

ان کی یہ تحریک اسلام آباد پہنچ کر ختم نہیں ہو گی بلکہ دس ماہ تک جب تک الیکشن ہو نہیں جاتے چلتی رہے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ’کوئی یہ خیال نہ رکھے کہ اسلام آباد جا کر ہماری تحریک ختم ہو جائے گی۔ یہ تحریک اگلے دس ماہ، جب تک الیکشن نہیں ہوتے چلتی رہے گی۔‘
گھگڑ منڈی میں لانگ مارچ سے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آج میں چھ سوالات کے جوابات چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا پہلا سوال یہ ہے کہ جب وزیر اعظم میں تھا تو امریکی سفارتکار ڈونلڈ لو نے کس کو پیغام دیا کہ اپنے وزیر اعظم کو اقتدار سے ہٹاؤ؟
انھوں نے دوسرا سوال کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کو پاکستان میں کس نے دھمکیاں دی، کس نے اسے ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور پر کیا، کس نے متحدہ عرب امارات سے بھی ارشد شریف کو جانے کا کہا؟
انھوں نے تیسرا سوال کرتے ہوئے کہا کہ وہ کون ہے جو صحافیوں کو دھمکیاں دیتا ہے، کون ہے جو ملک میں آزاد میّڈیا کی آواز بند کر دینا چاہتا ہے۔
چوتھے سوال میں انھوں نے کہا کہ وہ کون ہیں جس نے اعظم خان سواتی کو مار پڑوائی اور پھر انھیں برہنہ کر کے ان پر تشدد کیا؟ کس نے شہباز گل کو بھی برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنوایا؟
عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس کہتی ہیں ہم نہیں ہیں، ہمیں پیچھے سے حکم تھا، میں پوچھتا ہوں وہ کون ہے جس نے یہ حکم دیا۔ وہ کون ہے جو ایف آئی اے کو حکم دے رہا تھا؟

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.