’لانگ مارچ مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لیے ہے‘نواز شریف

سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کسی انقلاب کے لیے نہیں بلکہ اپنی مرضی کا آرمی چیف لگانے کے لیے ہے۔‘

نواز شریف نے لکھا کہ ’عمران خان کا انقلاب ان کی چار سالہ حکمرانی میں عوام دیکھ چکی ہے۔
دوسروں کو چور کہنے والا عمران خان خود فارن فنڈنگ، توشہ خانہ اور 50 ارب کی ڈکیتی کے ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا چور ثابت ہوا۔‘
دوسری جانب عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ (لانگ مارچ) پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی آزادی کی تحریک ہوگی۔
عمران خان نے کہا کہ ’جمعے کو لاہور سے نکلوں گا، ابھی فیصلہ نہیں کیا یا تو سیالکوٹ سے ہوتا ہوا جاؤں گا یا سیالکوٹ مجھے ملنے آئے گا۔ اتوار تک فیصلہ ہو جائے گا۔‘
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’رانا ثنااللہ تیار ہوجاؤ، اسلام آباد میں عوام کا سمندر آئے گا۔ عوام کا سمندر اسلام آباد پہنچے گا اور حقیقی آزادی لے کر آئے گا۔‘

پنجاب حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گی، وزیر داخلہ پنجاب

Shakira could face 8 years in jail

پاکستان میں صحت عامہ کی صورتحال تباہی کے دہانے پر ہے، عالمی ادارہ صحت

اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.